بدامنی کی آگ بجھانے کیلئے قیادت اور قوم متحد ہوجائے۔
[2009-12-04] پاکستان میں نوازشریف اور شہبازشریف کاکوئی متبادل نہیں ہے۔ میاں علی ممتاز
چنیوٹ(خصوصی رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن چنیوٹ کے صدر میاں علی ممتاز نے کہا ہے کہ تنقیدکرناآسان ہے ، لیکن ہرکوئی میاں شہبازشریف کی طرح عوام کی خدمت اوران کے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کرسکتا ۔ پاکستان میں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کاکوئی متبادل نہیں ہے۔اگر پنجاب کی طرح مرکز میں بھی مسلم لیگ (ن) اقتدار میں ہوتی تواس وقت پاکستان میں دوردور تک فوجی آمریت کی باقیات کاکوئی نام ونشان نہ ہوتا۔اپنے ایک بیان میں میاں علی ممتاز نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی مسلسل پانچ برس تک پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے لیکن وہ بتائیں انہوں نے اپنے دور میں اہلیان پنجاب کوآٹے اورچینی کے بحرانوں کے سوا کیا دیا تھا ۔اگر وہ فوجی آمر کے حق میں قراردادیں پاس کرنے کی بجائے عوام کی ویلفیئر کیلئے جدوجہد کرتے تو آج پنجاب میں چینی کی قلت پیدا نہ ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی ومعاشی عدم استحکام کے پیچھے قاف لیگ کاہاتھ ہے ۔شخصی آمریت کی مضبوطی کیلئے چودھری پرویزالٰہی اوران کے حامیوں نے ہراول دستہ کاکردارادا کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے اقتدار میں آنے کے بعد سیاسی انتقام کاباب بند کردیا ورنہ آج ملک سے قاف لیگ کانام ونشان مٹ چکا ہوتا۔قاف لیگ والے پرویز مشرف کے نمک کاحق اداکرنے کیلئے پنجاب حکومت کو تنقیدکانشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب قاف لیگ کاکوئی منفی ہتھکنڈاان کے کام نہیں آئے گا ۔عوام فوجی آمر پرویز مشرف اوراس کے حواریوں کی زیادتیاں فراموش نہیں کرسکتے ۔