Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
شیخ قیصر محمود کا ہانیدہ ائیرپورٹ پر شاندار استقبال
۶اپرل بروزمنگل جاپان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے ہانیدہ
جاپان کے صوبے فوکوشیما کے شہر ایواکی میں پاکستان مسلم لیگ ن جاپان فوکوشیما کے صدر راجہ صابرکے نئے ریسٹورینٹ نیو راج محل ریسٹورینٹ کا افتتاح
جاپان گُنماکین: پاکستان مسلم لیگ ن جاپان فُکوشیما صوبے
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود ایک دِن کے لیے دُبئی پہنچ گئے
جاپان گُنماکین: پاکستان مسلم لیگ ن کے بین الاقوامی
مہر جہانگیر احمد کی طرف سے ہن آٹسگی میں اپنے ریسٹورینٹ پرشیخ قیصر محمود سیکرٹری جنرل بین الاقوامی امور پاکستان مسلم لیگ(ن) ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان اور سینئیرنائب صدر ملک نورمحمد اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ
جاپان کے صوبے کھاناگاوا کے شہر ہن آٹسگی میں قائم
پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان نے تنظیم سازی کے سلسلے میں جاپان کے سائتاما پریفیکچر میںعہدیداران کا اعلان کر دیا
شیخ قیصر محمود نے ملک ریاض جیلانی کو صدر اور شیخ محمد
شیخ قیصر محمود کا ٹوکیو ہانیدہ ائرپورٹ پر شاندار استقبال
۵۲ جنوری بروز پیر جاپان کے بین الاقوامی ہوائی اڈے
گنماکین میںتنظیم سازی کے سلسلے میں سینئیرنائب صدر ملک نور محمداعوان کی صدارت میں اہم اجلاس
آج مورخہ ۱۱ دسمبر بروز جمعہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان
پاکستان مسلم لیگ ن نیگاتا کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہِ عام مُنعقد ہوا
قائد جمہوریت میاں نواز شریف نے جلاوطنی کی صورت میں
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام یوم دفاع جمہوریت
پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے زیر اہتمام یوم دفاع
Law Minister Punjab Rana Sana Ullah at London
London: Law Minister Punjab Rana Sana Ullah with Raja Arif, Malik Riaz, Mian Masroor and Imram
King Abdullah receives Nawaz Sharif
Makkah, September 13, 2009: The Custodian of the Two Holy Mosques King Abdullah bin Abdulaziz Al
PML N Quaid Mian Nawaz Sharif at Independence Day Celebration arranged by PML N International at Dubai
PML N Quaid Mian Nawaz Sharif at a gathering of PML N International at Dubai
PML N International receive Mian Nawaz Sharif at Independence Day Celebration at Dubai
PML N International receive Mian Nawaz Sharif at a gathering at Dubai
A group photo of PML-N Leader Raja Arif, Malik Riaz and MP Mr. Sharma with Home Secretary of London Elen Jonson after a meeting
A group photo of PML-N Leader Raja Arif, Malik Riaz and MP Mr. Sharma with Home Secretary of London
لانگ مارچ کی تصاویر
لانگ مارچ کی تصاویر

leftbottom   rightbottom
topleft [2009-12-03]   پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کی طرف سے عیدا لاضحی کے موقع پر شاندار عید ملن پارٹی toprightside
 

 

 این آر او منطرعام پر آنے کے بعد پوری دنیا پر یہ ثابت ہوگیاہے کہ مسلم لیگ(ن) کا دامن ہمیشہ صاف اور شفاف رہاہے ۔شیخ قیصر محمود
۹۲ نومبر بروز اتوار جاپان کے صوبے گنما میں پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی سیکرٹری مالیات میاں جاوید اقبال کے یارڈ میں عیدالاضحی کے موقع پر شاندار عید ملن پارٹی کا اہتمام کیاگیاجس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود نے اپنی تما م کابینہ کے ساتھ شمولیت کی۔شیخ قیصر محمود کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپا ن کے سینئر نائب صدر ملک نور محمداعوان،مجلس عاملہ کے رکن شمس علی بٹ،رانا ابرار حسین،چوہدری نفیس احمد،قمر سوزوکی،چوہدری عنصر او ر دوسرے مسلم لیگی رہنما اور کارکنان جن میں حافظ شمس،مرزا عابد،اسحاق نشی،ملک ریاض، ناصر چیمہ،میاں محمد اکرم رکن مشاورتی کونسل اورچوہدری داﺅدکے علاوہ دور درآز سے مسلم لیگی کارکنوں نے شرکت کی۔روزنامہ جنگ ،اخبار جہاں اور جیو نیوز کے عرفان صدیقی، پاک جاپان نیوز اور پاک جاپان ٹی وی کے چوہدری شاہد، اردو نیٹ کے زبیراحمد ،عوام نیوز کے شیخ فیاض احمد ،پاک نیٹ جاپان کے سلیم شیرو اور جاپان انٹر نیشنل پریس کلب کے راشد صمد،اردو نیٹ جاپان کے ناصر ناکاگاوا نے بھی خصوصی شرکت کی۔عیدالاضحی کے موقع پر سنت ابرہیمی پر عمل کرتے ہوئے میاں جاوید اقبال کی طرف سے قربان کئے گئے بکروں کے تازہ گوشت سے تمام مہمانوںکی خاطر تواضع کی گئی۔تمام مہمان شام تک باربے کیو ،بالٹی گوشت ،سلاداور مشروبات سے لطف اندوز ہوتے رہے۔اس کے بعد چائے کے ادوار چلتے رہے۔ کھلے یارڈ میں سخت سردی کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن)اور میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف اور شیخ قیصر محمود سے پیار کرنے والے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد نے اس عید ملن پارٹی کو جاپان کی یادگار ترین عید ملن پارٹی بنادیا۔کھانے کے بعد چھوٹی سی تقریب کا اہتمام کیا گیاجس کی صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپا ن کے صدر شیخ قیصر محمود نے کی جو کہ اس عید ملن پارٹی کے مہمان خصوصی بھی تھے۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ شمس نے کیااور نعت رسول مقبول ﷺ امجد خان نے پڑھی۔جس کے بعد آج کی عید ملن پارٹی کے میزبان پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی سیکرٹری مالیات میاں جاوید اقبال نے شیخ قیصر محمود ، ملک نور محمد اعوان اور تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اور دوردور سے آئے ہوئے تمام دوستوں کو دیکھتے ہوئے مجھے یہ کہنے میں بڑا فخر اور خوشی محسوس ہورہی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ جب بھی اور جس موقعے پربھی چاہے وہ موقع خوشی کاہویاغم کا، ملک سنوارو قرض اتاروکا ،لانگ ماچ کا ہویاسوات فنڈکا، یا عید ملن پارٹی ہو پاکستان مسلم لیگ نواز کو چاہنے والے ہمیشہ اسی طرح جمع ہو کر اپنا پارٹی سے پیاراور محبت دکھاتے اور ثابت کرتے ہیں۔اس کے بعد مسلم لیگی رہنماراناابرار حسین جو کہ مجلس عاملہ کے رکن بھی ہیں نے اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں مختصر خطاب کیا اورخوب داد وصول کی۔ راناابرار حسین نے کہا کہ ہم سب نے متحد ہو کر جاپان کے قائد شیخ قیصر محمودکی طاقت بنناہے ہم سب نے میاں محمد نواز شریف کی طاقت بنناہے کیونکہ میاں محمد نواز شریف کے سوا کوئی ایسا لیڈر نہیں جو ملک پاکستان کو ایشیاکاٹائگربنا سکے۔رانا ابرار حسین نے بڑے جوشیلے انداز میں کہا کہ وہ دن دور نہیں جب میاں محمدنواز شریف کی حکومت ہوگی اورپاکستان بھی جاپان کی طرح ایک ترقی یافتہ ملک ہوگا جہاں قانون کابول بالاہوگاجہاں عوام کے لیے روزگار ہوگا اور ہم سب بھی اپنے ملک پاکستان میں سکون کی ذندگی گزار سکیں گے۔ ملک نور محمد اعوان سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان جو کے لمبے دورے کے بعد جاپان واپس تشریف لائے ہیں نے خطاب کرتے ہوئے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا کہ سب نے دور دور سے تشریف لاکر اس عید ملن پارٹی کو چار چاند لگادیے ۔ملک نور محمد نے اپنے دبئی اور پاکستان کے قیام کے دوران میاں محمدنواز شریف اور دوسرے پارٹی رہنماﺅں سے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور میاں محمد نواز شریف کا پیغام پہنچایا۔میاں محمد نواز شریف نے شیخ قیصر محمود کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی پارٹی خدمات کو سراہا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا سرمایہ قرار دیا۔
تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی شیخ قیصر محمود نے میزبان میاں جاوید اقبال کواس کامیاب عیدملن پارٹی کا اہتمام کرنے پر مبارک باد دی اور سب دوستوں کا اس پارٹی میں شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔میاں جاویداقبال کے یارڈ پر لانگ مارچ کے بینرز لگے ہوئے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ ” ہم ملک کو بچانے نکلے ہیں۔۔۔ آﺅ ہمارے ساتھ چلو۔ جن کو دیکھ کر شیخ قیصر محمود نے کہا کہ مجھے اچھی طرح یاد ہے جب ہم جاپان سے لانگ مارچ کے لیے پاکستان گئے تھے اور وہاں کس طرح میاں محمد نواز شریف کے ساتھ پاکستانی عوام سڑکوں پر ملک بچانے کے لیے نکلے اور ہم سب نے واقعی ہی ملک کو بچایا۔ہم نے پاکستان کی عدلیہ کو آزاد کروایا۔شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور کبھی بھی چور راستے استعمال کرنے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے اوپر لگے تمام جھوٹے الزامات کو پاکسان کی عدالتوںمیں جھوٹا ثابت کیا یہی وجہ ہے کہ آج این آر او سے فائدہ لینے والے آٹھ ہزار سے ذیادہ لوگوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا ایک بھی لیڈر شامل نہیں۔آج ملک کی عدلیہ آزاد ہے اور این آر او سے فائدہ اٹھانے والے لوگوں کااحتساب ہوگا۔ شیخ قیصر محمود نے مزید کہاکہ ہمیں اپنے قائدین پرفخر ہے کہ وہ عوام کے سامنے سرخ رو ہیں انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی خاطر پاکستانی عوام کی خاطر سختیاں برداشت کیں ،جلاوطنی کاٹی لیکن کبھی اصولوں پر سودے بازی نہیں کی۔آج ہم پوری دنیا میں فخر سے سر اٹھا کر چل سکتے ہیں

 

 

 
leftbottom rightbottom