لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-09] لاہور کے حلقہ این ۔اے ۳۲۱ کی انتخابی مُہم میں پاکستان مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل آفیئر کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے بانی و صدر شیخ قیصر محمود کی شمولیّت
لاہور ۸ مارچ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے بانی وصدر شیخ قیصر محمود لاہور کے حلقہ این۔اے ۳۲۱ جہاں سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد پرویز مَلک ضِمنی انتخاب میں حِصہ لے رہے ہیں کی انتخابی مہم میں شمولیّت کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ پہنچ گئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق شیخ قیصر محمود کے ساتھ جاپان سے مسلم لیگ ن کی مجلسِ عاملہ کے رُکن میاں محمد یوسف، مشاورتی کونسل کے رُکن میاں محمد اکرم ،جاپان کے صوبے ناگانو کے سَرگرم رُکن امجد علی تبّسم اور جاپان کے صوبے گُنما کی ہر دِل عزیز مسلم لیگی اور کاروباری شخصیّت میاں اسرار اِ س انتخابی مُہم میں ان کے ساتھ شریک ہیں ۔لاہور سے اِس انتخابی مُہم میں شیخ قیصر محمود کے ساتھ میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن صوبائی وزیر برائے تعلیم،ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ،میاں مرغوب احمد ایم۔این۔اے لاہور،خواجہ سلیمان رفیق ایم۔پی۔اے لاہور بھی شامل ہیں۔