لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-10] پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپان کے بانی و صدر شیخ قیصر محمود کے اعزاز میں اعشائیہ
لاہور ۸ مارچ پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر رانا مشہود احمد خاں نے جاپان سے تشریف لائے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے بانی و صدر شیخ قیصر محمود کے اعزاز میں لاہور کے مشہور و معروف ریسٹورینٹ LUNGFUNG میں ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا جس میں رانا محمودالحسن ایم ۔این ۔اے ملتان ، پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائدمیاں محمد نوازشریف کے پَرسنل کیمرہ مین ذوالفقار علی بلٹی،پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کی مجلسِ عاملہ کے رُکن میاں محمد یوسف،پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپا ن کے سینئیر رہنماءمیاں اسراراور پاکستان مسلم لیگ(ن)فیصل آباد کے ضِلعی نائب صدر شیخ بابر نے شرکت کی۔پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکررانا مشہود احمد خاں اور ملتان کے ایم ۔این۔اے رانامحمودالحَسن نے شیخ قیصر محمود کی مسلم لیگ(ن) کے لیے خدمات اور قربانیوں کو ذبردست خراجِ تحسین پیش کیااور کہا کہ اُس وقت جب ڈِکٹیٹرپرویز مشرف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت پر شَب خون مارا اور پارٹی پر امتحان کا وقت آیاتو بڑے بڑے تِیس مار خان اُس مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ چھوڑ کر ڈِکٹیٹر پرویز مشرف کی گود میں جا بیٹھے یا پھر سکرین سے غائب ہو گئے لیکن شیخ قیصر محمود نے جاپان میں بیٹھ کر اُس وقت مسلم لیگ(ن) کے نام کو جِس طرح ذندہ رکھا اُس کی مثال نہیں ملتی۔یَہی وجہ ہے کہ شیخ قیصر محمود کا نام مسلم لیگ(ن) کی تاریخ میں سُنہری حروف میں لکھا جاتاہے ۔رانا محمود الحسن ایم ۔این ۔اے ملتان جو وزیرِاعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے پولییٹِکل ایڈوائزر بھی ہیںنے بتایا کہ وہ جب جاپان کے دورے پر گئے تو وہ جاپان میں مسلم لیگ(ن) کو اِس قدر متحّرک دیکھ کر شَشدر رہ گئے کہ اِس قدر مصروف اور مہنگا مُلک ہونے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ(ن) جاپا ن کے عہدیداران اور کارکنان تِین تِین گنٹھے کی ڈرائیو کرکے ہم سے ملنے آتے تھے اور جَلسوں میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں کا اس قدر ہجوم دیکھ کر شیخ قیصر محمود کی جاپان میں پارٹی کے لیے محنت اور لَگن پُر رشک ہوتاتھا ۔رانا محمودالحسن نے مزید کہا کہ راولپِنڈی کے حلقہ این۔اے ۵۵ اور آج لاہور کے حلقہ این ۔اے ۳۲۱ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز جِس میں دوسرے ملکوں کی نمائیندگی بھی ہے لیکن ہر طرف جاپان ہی جاپان نظر آرہاہے یہ شیخ قیصر محمود کا پارٹی کے ساتھ پیار نہیں بلکہ عِشق ہے۔کھانے کی ٹیبل پر بڑے خوش گوار ماحول میں پاکستان اور جاپان کی صورتِ حال پر تبادلہءخیال ہوتا رہا۔