لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-09] آج این اے 123کے ضمنی الیکشن میں خدمت اورخلوص کی جیت ہوگی ۔پرویزملک
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ءاوراین اے 123سے نامزد امیدوار محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ آج این اے 123کے ضمنی الیکشن میں خدمت اورخلوص کی جیت ہوگی۔حافظ سلمان بٹ عوام کوبیوقوف بنانے کیلئے جلسوں میں بہتان لگاتے ہیں اور بعد میں ہم سے معافیاں مانگتے ہیں،عوام انہیں ان کی بہتان تراشی اورغیبت کی سزا آج شکست کی صو رت میں دیں گے۔خادم پنجاب میاں شہبازشریف کے ویژن کی روشنی میں شمالی لاہور کومثالی لاہور بنانے کاوقت آگیا۔مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سے این اے123کی حالت سنور جائے گی۔ووٹرزمجھے مینڈیٹ دیں میں انہیں سوئی گیس اورپینے کے صاف پانی سمیت دوسری بنیادی سہولیات دوں گا۔آج ووٹرز کاکام ختم اور11مارچ سے میراکردارشروع ہوجائے گا۔اب این اے 123کاکوئی بھی فرداپنے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہے گا۔میرے دل اوردفتر کے دروازے ہروقت اور ہرووٹرکیلئے کھلے رہیں گے۔وہ اپنے مرکزی انتخابی دفتر میں الیکشن کوآرڈی نیٹرز کے نمائندہ اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔اس دوران مختلف انتظامات کاجائزہ لیا گیااوربعض امور کوحتمی شکل دی گئی۔صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،ارکان پنجاب اسمبلی میاں نویدانجم ،چودھری شہبازاحمد ،وسیم قادر ،راحیلہ خادم حسین ،باﺅاختر ،شوکت کشمیری اورغزالی سلیم بٹ سمیت دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔محمد پرویز ملک نے مزید کہا کہ ترقیاتی فنڈز کے درست استعمال کویقینی بنانے کیلئے عوام سے مشاورت کی جائے گی ۔میں اب بھی این اے123کی ہریونین کونسل میں ضرورت کے مطابق نئے ٹیوب ویل اورواٹرفلٹریشن پلانٹ لگانے کے وعدے پرقائم ہوں،وعدوں کی پاسداری مسلم لیگ (ن) کی قیادت اورکارکنوںکاطرہ امتیاز ہے ۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے چاہاتوجیت کر عوام کی توقعات سے زیادہ این اے123میں ترقیاتی کام کراﺅں گا۔ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی جگہ نئی اور معیاری سڑکوں کی تعمیر میں کوئی تاخیریاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اوراس کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کی حفاظت مسلم لیگ (ن ) کی مقبولیت اورکامیابی کاراز ہے ۔