لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-08] حکمران پے درپے غلطیاں کرتے چلے جارہے ہیں۔ سعد رفیق
حکمران پے درپے غلطیاں کرتے چلے جارہے ہیں۔سعد رفیق
این اے123سے شیر کی کامیابی سے شمالی لاہور مثالی لاہور بنے گا۔پرویزملک
شمالی لاہور کے عوام نے ہرالیکشن میں نوازشریف اور شہبازشریف کامان رکھا ہے ۔تہمینہ دولتانہ
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں خواجہ سعد رفیق ،بیگم تہمینہ دولتانہ اوراین اے123 سے نامزد امیدوار محمد پرویزملک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اورعوام کے درمیان اعتماد کااٹوٹ بندھن میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کی گرانقدر خدمات کانتیجہ ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی عوام دوست پالیسیاں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کے ویژن کی آئینہ دار ہیں۔وہ دربار مادھولال حسین کے سائے میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد،میاں نویدانجم ،خواجہ عمران نذیر،وسیم قادر،رانامبشراوردوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔
خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ حکمران جس طرح پے درپے غلطیاں کررہے ہیں ،ہم ان کوایک دن میں اقتدار سے نکال سکتے ہیں مگر ہم نوزائیدہ جمہوریت کوتختہ مشق نہیں بنتے دیکھ سکتے ۔ہم انہیں کئی بار غلطیاں سدھارنے کی مہلت دے چکے ہیں لیکن وہ اس سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیارنہیں ۔آصف زرداری نے صدرمنتخب ہونے سے قبل اوربعدمیں جوبھی وعدے کئے ان میں سے کوئی ایک بھی وفانہیں کیا۔لوگ اس وقت پریشان ہیں کہ پرویز مشرف کے چلے جانے اورصدرزرداری کے آنے سے ملک میں کوئی تبدیلی یابہتری نہیںآئی ۔عوام ہم سے سوال کرتے ہیں کہ پرویزمشرف اورصدرزردری میں کیا فرق ہے ۔ہم ان کوبتاتے ہیں کہ اگر حکومت ہٹائی تووہ عوام کے سامنے مظلومیت کاروناروئیں گے اورکوئی تیسری طاقت اقتدار پرقبضہ جمالے گی اورہمارامحبوب ملک ایک بار پھرپچاس برس پیچھے چلاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے اس کومیاں نوازشریف نے عوام کے زوربازوسے آزادکرایا۔آج تاریخ میں پہلی بار عدالتیں آزاد ہیں اورحکمرانوں کیخلاف فیصلے د ے رہی ہیں ۔پنجاب حکومت کیخلاف بھی فیصلے آئے ،جوہم نے صدق دل سے قبول کئے ۔آج عدلیہ نے صدرزرداری سے کہا کہ تم نے جوسرمایہ لوٹ کربیرون ملک بنکوںمیں رکھاہواہے وہ واپس لے کرآﺅ۔یہ تبدیلی مسلم لیگ (ن) کی قیادت اورکارکنوں کی جدوجہد کانتیجہ ہے ۔پرویز ملک کی کامیابی سے پارلیمنٹ میں میاں نوازشریف کی آوازاورزیادہ طاقت سے ابھرے گی ۔مسلم لیگ (ن) کی مضبوطی سے پاکستان مضبوط ہوگا۔
پرویز ملک نے مزیدکہا کہ میرے مدمقابل امیدوار کاکوئی معیاراورکردارنہیں ہے۔جوکل تک پیپلزپارٹی اوراس کی قیادت کوگالیاں نکالتا تھا وہ آج ووٹوں کیلئے گورنرپنجاب کے تلوے تک چاٹ رہاہے ۔ذوالفقاربھٹواوراس کی شہید بیٹی بینظیربھٹو کے پیروکارجیالے حافظ سلمان بٹ کے فریب میں نہیں آئیں گے ۔این اے55کے عوام نے جماعت اسلامی اورتحریک انصاف کوتین تین ہزارووٹ دے کران کی سیاسی حیثیت کاتعین کردیا ہے ،میرے مدمقابل آدمی این اے123میں وہ ووٹ تلاش کررہا جواس کومیرے قائدمیاں نوازشریف کی بدولت ملے تھے۔ہماراکارواں ملک کی تعمیروترقی کیلئے رواں دواں رہے گا۔این اے123کے عوام تعمیروترقی کایہ پہیہ رواں دواں رکھنے کیلئے10مارچ کواپنے قائدمیاں نوازشریف کے نشان شیرپراس قدرمہریں لگائیں۔10مارچ کوپاکستان اورجمہوریت سے محبت کرنے والوں کی فتح ہوگی ۔ این اے123میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی سے شمالی لاہور مثالی لاہور بنے گا۔
بیگم تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ شمالی لاہور کے زندہ دل لوگوںنے ایک جرنیل کے دورمیں بھی جب ہرطرف آمریت کادوردورہ تھا ،لوٹے اورلٹیرے دندناتے پھرتے تھے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا تھا ۔قاف لیگ کو شمالی لاہور میں سرکاری مشینری کابے انتہا استعمال کرکے بھی ہزاربارسوووٹ ملتے تھے جبکہ میاں نوازشریف کے چاہنے والے جلاوطنی میں بھی ان کوپچاس پچاس ہزارووٹوں کی برتری سے کامیاب کراتے تھے ۔اس کاساراکریڈٹ مسلم لیگ (ن)کی قیادت کوجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کومیاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے پیرس بنادیا جبکہ آمریت کے آٹھ سالہ دور میں شمالی لاہور کو مسلم لیگ (ن) کاساتھ دینے کی پاداش میں دوبارہ کھنڈرات بنادیاگیا،ہم اس کاحسن بحال کردیں گے ۔ شمالی لاہور کے عوام نے ہرالیکشن میں میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کامان رکھا ہے ۔