لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-07] عوام کی محرومیاں دورکرناسیاست نہیں عبادت ہے۔حمزہ شہباز
عوام کی محرومیاں دورکرناسیاست نہیں عبادت ہے۔حمزہ شہباز
اگر حکمرانوں کے پاس ویژن ہوتاتووہ میثاق جمہوریت سے انحراف نہ کرتے۔خواجہ سعد رفیق
عوام کومسائل کے شکنجے سے چھڑانے کا ایجنڈاصرف مسلم لیگ (ن)کے پاس ہے۔پرویز ملک
لاہور۔ عوام کی محرومیاں دورکرناسیاست نہیں عبادت ہے۔ہم کسی کوعوامی حقوق پرڈاکہ نہیںمارنے دیں گے ۔ این اے123کے عوام کو باوقار زندگی گزارنے کیلئے سوئی گیس سمیت تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔عوام کومسائل کے شکنجے سے چھڑانے کا ایجنڈاصرف مسلم لیگ (ن)کے پاس ہے۔ ملک وقوم کو ڈیلیور کرنے کیلئے صرف حکمرانوں کے پاس اختیارات کاہوناضروری نہیں اس کیلئے ویژن بھی ہوناچاہئے۔اگر حکمرانوں کے پاس ویژن ہوتاتووہ میثاق جمہوریت سے انحراف نہ کرتے۔ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماﺅں میاں حمزہ شہباز،خواجہ سعد رفیق اوراین اے123سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار محمد پرویز ملک نے گذشتہ روز یونین کونسل14میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،نصیراحمدبھٹہ،چودھری شہباز،خواجہ عمران نذیر،وسیم قادر ،باﺅاختراورشوکت کشمیری سمیت دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا۔میاں حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ عوام ایک مضبوط اورمحفوظ پاکستان کیلئے میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کاساتھ د یں ۔عوام کایہ اجتماع پرویز ملک کی کامیابی کی نویدسنارہا ہے ،میں پرویزملک کو اپنے اوراہلیان این اے123کی طرف سے پیشگی مبارکباد دیتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ 10مارچ والے دن ووٹرز جوق در جوق اورپورے جوش وجذبے کے ساتھ پولنگ سٹیشنوں پرجائیں اوراپنے روشن مستقبل کیلئے"شیر "پرمہر لگائیں۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے شرافت اور تعمیری سیاست کاپرچم اٹھایا ہواہے۔شکست سے خوفزوہ عناصر کا بازاری زبان استعمال کرنافطری امر ہے لیکن ہم اخلاق اورصبروتحمل ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جوگرجتے ہیں وہ برستے نہیں ،ہم تقریریں نہیں عوام کی خدمت اوران کے مسائل حل کرنے آئے ہیں۔مخالف امیدواراپنے چہروں پرجتنے مرضی نقاب پہن کرآجائیں وہ اہلیان این اے123کوبیوقوف نہیں بناسکتے،عوام نے پرویز ملک کی کامیابی کابگل بجادیا ہے۔10مارچ والے دن شیر کی دھاڑ سن کرٹی وی کی آوازاورٹیلیفون کی گھنٹی بند ہوجائے گی۔
محمد پرویز ملک نے کہا کہ ماضی اس بات کاگواہ ہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے عوام کے ساتھ جوبھی وعدہ کیا اسے ہرقیمت پر وفا کیا ۔این اے123میں گھر گھرسوئی گیس،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورسڑکوں کاجال بچھانے کاوعدہ بھی ضرورپوراکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کامسلم لیگ (ن) پراعتماد شریف برادران کی ملک وقوم کے ساتھ کمٹمنٹ، خدمت اورخلوص کانتیجہ ہے ۔ انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ دیتے وقت میاں نوازشریف کی ہدایت پرامیدوارو ں سے عوام کی خدمت اورترقیاتی فنڈز کی ایک ایک پائی ایمانداری سے استعمال کرنے کا وعدہ لیا جاتا ہے ۔