لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-03-01] مسلم لیگ (ن)فرینڈلی اپوزیشن نہیں،شیخ رشید کی شکست اس کا ثبوت ہے۔ حمزہ شہباز
مسلم لیگ (ن)فرینڈلی اپوزیشن نہیں،شیخ رشید کی شکست اس کا ثبوت ہے۔ حمزہ شہباز
قاف لیگ کی حمایت کامطلب ہے ہم توڈوبے ہیں صنم تم کوبھی لے ڈوبیں گے ۔ پرویز ملک
حافظ سلمان بٹ چند ووٹوں کیلئے کسی کی بھی گود میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔ میاں مجتبیٰ شجاع
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنمااورممبر قومی اسمبلی حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ این اے123کے عوام کوزندگی کی تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے نئے ٹیوب ویل لگانے کے ساتھ ساتھ این اے123کی تمام آبادیوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرائے جائیں گے۔ سوئی گیس کی سہولت سے مستفید ہونا این اے 123کے ہرگھرکابنیادی حق ہے۔این اے123کے بیروزگار نوجوانوں کو ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ملازمتیں فراہم کی جائیں گی ۔پنجاب بھرمیںعوام کوسستی اورمعیاری روٹی کی فراہمی جاری رہے گی لیکن شہریوں کی عزت نفس پرکوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔وہ گذشتہ روزیونین کونسل38میں مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوارمحمد پرویز ملک کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔صوبائی وزیرمیاں مجتبیٰ شجاع الرحمن ،ملک محمدافضل کھوکھر ،نصیراحمدبھٹہ،چودھری شہبازاحمد ،وسیم قادر،شوکت کشمیری ،باﺅاختراورغزالی سلیم بٹ سمیت دوسرے مقررین نے بھی خطاب کیا ۔حمزہ شہبازنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) فرینڈلی اپوزیشن نہیںہے ،این اے 55راولپنڈی میں حکمرانوں اورچودھری برادران کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ رشید کی شکست فاش اس بات کازندہ ثبوت ہے ۔مسلم لیگ (ن) اقتدار نہیں جمہوری اقدار اورکردارکی سیاست پریقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ این اے 123میں محمد پرویز ملک کیخلاف جتنے مرضی زیرواکٹھے ہوجائیںوہ مسلم لیگ (ن) اورعوام کے درمیان اعتماد کارشتہ نہیں توڑ سکتے۔
محمد پرویز ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قاف لیگ کے امیدوار کی حافظ سلمان بٹ کے حق میں دستبرداری سے ہماری کامیابی مزید یقینی ہوگئی ہے۔قاف لیگ کی حافظ سلمان بٹ کیلئے حمایت کامطلب ہے "ہم توڈوبے ہیں صنم تم کوبھی لے ڈوبیں گے"۔انہوں نے کہا کہ قاف لیگ کو فوجی آمر پرویز مشرف کی بی ٹیم قراردینے اورجامعہ حصہ اورلال مسجد میں معصوم جانوں کے ضیاع پرماتم کرنے والے جماعت اسلامی کے قائدین آج کس منہ سے چودھری پرویزالٰہی کے پاس چل کر گئے ہیں۔
میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ چند ووٹوں کیلئے سلمان تاثیراورچودھری پرویزالٰہی سمیت کسی کی بھی گود میں بیٹھنے کیلئے تیار ہیں۔لیکن وہ اپنے ماضی سے پیچھا نہیں چھڑاسکتے۔انہوں نے کہا کہ حافظ سلمان بٹ بھول گئے لیکن شمالی لاہور کے غیورعوام کو گورنر پنجاب سلمان تاثیر کاوہ بیان آج بھی یاد ہے جس میں توہین رسالت کاقانون ختم کرنے کامطالبہ کیا گیا تھا ۔ہم نے خدمت اورکمٹمنٹ کی بنیاد پرعوام کادروازہ کھٹکھٹایاہے ،عوام ہمیں اورہم انہیں مایوس نہیں کریں گے۔