Logo
 
 
Search News

leftop Related news
 
حکومت غیروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنوں کااعتماد بحال کرے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
سیلاب سے متاثرہ مصیبت زدہ لوگوں کی مدد اور بحالی کرسکیں تو یہی سیاست ہے اور یہ سیاست عین عبادت ہے: شہبازشریف
لاہور: وزیراعلی پنجاب محمدشہبازشریف نے پاکستان مسلم
حکومت پنجاب صوبے میں سیلاب سے بے گھر ہونے والے افراد کو مزید 10ہزار خیمے فراہم کرے گی: شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
سیلاب کے بعد قوم کے ساتھ مل کر پاکستان کی تعمیرنو کریں گے شہبازشریف
لاہور: وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب
عرب امارات اور پاکستان کے عوام قدیم تاریخی ‘ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں منسلک ہیں شہبازشریف
لاہور: متحدہ عرب امارات کے سفیر علی سیف العوانی نے آج
بابراعوان وزیرقانون ہیں مگر آئین اور قانون کی ابجدتک نہیں جانتے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
مصیبت میں گھرے افراد کی امداد خدمت خلق ہے اور متعلقہ ادارے اس ضمن میں کوئی بھی کسر اٹھا نہ رکھیں- ا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ہدایت کی ہے
سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لئے فوری طور پر فنڈز مہیا کرنے کے لئے پیشگی منظوری کی پابندی اٹھا لی گئی ہے: شہبازشریف
اہور: وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے آج راجن پور،
۔12 اکتوبراور....چوہدری برادران تاریخ کے آئینے میں
لاہور: تحریر:ذوالفقارعلی بلتی محترم چوہدری پرویزالہی
جمہوری قوتوں کواعتماد میں لے کرپاکستان کی خارجہ پالیسی طے کی جائے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
عدلیہ کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے،جاوید ہاشمی
ملتان: مسلم لیگ ن کے سینئررہنما مخدوم جاوید ہاشمی کا
وزیر اعلی پنجاب کی میڈیا سے تعاون کیلئےکمیٹی بنانے کی تجویز
لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف نے میڈیا کے ساتھ
انصاف کی سربلندی اور قانون کی بالادستی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ پنپ نہیں سکتا شہباز شریف
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ
ملک وقوم کو پرجوش نہیں ہوش مندصدرکی ضرورت ہے۔شیخ قیصرمحمود
لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری
نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا
لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے

leftbottom   rightbottom
topleft [2010-03-01]   مہر جہانگیر احمد کی طرف سے ہن آٹسگی میں اپنے ریسٹورینٹ پرشیخ قیصر محمود سیکرٹری جنرل بین الاقوامی امور پاکستان مسلم لیگ(ن) ،صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان اور سینئیرنائب صدر ملک نورمحمد اعوان کے اعزاز میں ظہرانہ toprightside
 

 جاپان کے صوبے کھاناگاوا کے شہر ہن آٹسگی میں قائم پاکستانی ریسٹورینٹ کے مالک اور ہر دل عزیز مسلم لیگی مہر جہانگیر احمد نے پاکستان مسلم لیگ ن کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود ،جاپان کے سینئیر نائب صدر ملک نور محمد اعوان کے اعزاز میں شاندار ظہرانے کا انتظام کیا جس میں کھاناگاوا صوبے کے صدر ملک امانت علی ،نائب صدر ملک یونس ، کھاناگاوا سے مرکزی سیکرٹری پبلک ریلیشن وسیم احمدکمبوہ ،سائتاما صوبے کے صدر ملک ریاض جیلانی ،سینئیر نائب صدر شیخ تنویر،پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کی اقلیتی وِنگ کے صدر جاوید الیاس ،مجلس عاملہ کے ر’کن خواجہ عمران اور دوسرے مسلم لیگی دوستوں نے شرکت کی۔ظہرانے کے دوران پاکستان کی موجودہ سیاسی اورمعاشی صورتحال پرغور و خوض کیاگیااور جاپان میں پاکستان مسلم لیگ ن کو بہتر سے بہتر انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے سچّے اور وفادار مسلم لیگیوں کو شامل کرنے اور ان کی پارٹی اور ملک کے لیے خدمات کواجاگر کرنے کے معاملے پرسیر حاصل گفتگو کی گئی۔پاکستان مسلم لیگ  ن  کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود نے کھاناگاوا صوبے کے ہردلعزیز مسلم لیگی اور ریسٹورینٹ کے مالک مہر جہانگیر احمد کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس پُرتکلّف ظہرانے کا انتظام کیا اوریہ پیغام دیتے ہوئے کہاکہ ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم پاکستانی ایک باعزت اور غیورقوم ہیں۔ہم سب پاکستانی جو یہاں جاپان میں چاہے کسی بھی کاروبار سے منسلک ہیں چاہے وہ ریسٹورینٹ ہویا کاربزنس ہو ہمیں اپنے طریقہ کار سے ،اپنے اخلاق سے ایک اچھی قوم ایک اچھا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے تاکہ پوری دنیا یہ جان سکے کہ ہر پاکستانی ایک ذمے دار انسان اور سچا مسلمان ہے۔

 
leftbottom rightbottom