بدامنی کی آگ بجھانے کیلئے قیادت اور قوم متحد ہوجائے۔
[2010-02-26] شکیل اعوان کی ثابت قدمی نے انہیں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا۔ ملک افضل کھوکھر
لاہور ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی وممبر قومی اسمبلی ملک محمدافضل کھوکھر نے کہا ہے کہ شکیل اعوان کی ثابت قدمی نے انہیں تاریخی کامیابی سے ہمکنار کیا ۔شیخ رشید اس شکست کوکبھی فراموش نہیں کرسکتے ،بہتر ہے وہ سیاست چھوڑدیں۔ این اے55باوفااورباصفاووٹرز کاحلقہ ہے ،شیخ رشید کی شکست کے نتیجہ میںبیوفائی اپنے انجام کوپہنچ گئی ۔ فوجی آمر کے پروردہ شیخ رشیددھاندلی کا شورمچاکر حالیہ شکست کی خفت نہیں مٹاسکتے،انہوں نے اپنے ہاتھوں سے اپنی سیاست کیلئے قبرکھودی ہے۔ پرویز مشرف ،صدرزرداری،فضل الرحمن اورشجاعت حسین کی حمایت نے شیخ رشید کی شکست میں کلیدی کردارادا کیا۔اپنے ایک بیان میں ملک محمدافضل کھوکھر نے مزید کہا کہ حکمران مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت سے خوفزوہ ہونے اورقومی قیادت کیخلاف سازشیں کرنے کی بجائے میثاق جمہوریت کے مطابق سترہویں ترمیم ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے دوسرے وعدے بھی وفاکریںورنہ اقتدار چھوڑدیں۔حکمران جمہوریت کی شاخ پربیٹھ کر اسی کوکاٹ رہے ہیں ، معاشی استحکام کیلئے جمہوریت کی مضبوطی ناگزیرہے۔انہوں نے کہا کہ صدرزرداری نے نظریہ ضرورت کے تحت شیخ رشید کی حمایت کرکے بینظیر بھٹو شہید کی قربانی کامذاق اڑایا ۔ایوان صدر کے اس اقدام سے افہام وتفہیم کیلئے کی جانیوالی کوششیںبری طرح متاثر ہوں گی۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی آگ بجھا نے اورصدرزرداری بار بار آگ بھڑکانے میں مصروف ہیں۔ایوان صدر کے غیرسیاسی فیصلے پیپلزپارٹی کی سیاست کوبرباد کردیں گے۔