لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-24] راولپنڈی کے حلقہ این اے ۵۵ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار شکیل اعوان کو شاندار کامیابی پر مبارک باد شیخ قیصر محمود
پاکستان مسلم لیگ ن کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپان کے صدر شیخ قیصر محمود نے جاپان کی تمام کابینہ کی طرف سے پاکستان کے شہر راولپنڈی کے حلقہ این اے ۵۵ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان کو ان کی شاندار کامیابی پر اپنی پوری کابینہ کی طرف سے مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ راولپنڈی کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار شکیل اعوان کی کامیابی ا س بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاکستانی عوام اس با ت کو اچھی طرح سمجھ چکے ہیں کہ میاں محمد نوازشریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو پاکستان کو ان مشکل حالات سے نکال سکتے ہیں ،جو پاکستان کو حقیقت میں ایشیاءکا ٹائگر بنا سکتے ہیں۔شیخ قیصر محمود نے اپنے بیان میں کہا کہ شکیل اعوان نے شیخ رشید کو راولپنڈی کے حلقہ این اے ۵۵ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر شکست ِ فاش دے کر شیخ رشید کی سیاسی حقیقت کو واضح طور پر عیاں کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم کے علاوہ شیخ رشید کی کوئی سیاسی حثییت نہیںتھی۔آج شیخ رشید کو حکومت کے علاوہ دوسری تمام سیاسی پارٹیوں کی حمائت حاصل ہونے کے باوجود مسلم لیگ ن کے عام کارکن نے شکستِ فاش دی ہے اور یہ جیت پاکستان اور راولپنڈی کے عوام کی مسلم لیگ ن سے محبت کا ایک منہ بولتا ثبوت ہے۔میاں محمد نواز شریف سے پیار کرنے والے پاکستانی ،پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے تمام عہدیداران اور ورکر جوآج جاپان میں رات کے دو بجنے پر بھی اپنی نظریں ٹیلی ویثزن پر جمائے بیٹھے تھے جو ایک ایک پولنگ اسٹیشن کے رزلٹ کو سن کر یہاں جاپان میں جشن منا رہے تھے یہ میاں محمد نواز شریف اور پار ٹی کے ساتھ سچّاپیار اورسب کی وفاداری کا ثبوت ہے ۔ شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ انشاءاللہ لاہور کے ضمنی الیکشن میں لاہور کے حلقہ این اے ۳۲۱ سے ملک پرویز رشید بھی اسی طرح کامیاب و کامران ہوں گے۔