لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-24] این اے 123 کے عوام شیر ہیں وہ صرف شیر پر مہر لگائیں گے۔ شیخ قیصرمحمود
لاہور ۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ این اے 123 کے عوام شیر ہیں وہ صرف شیر پر مہر لگائیں گے۔شمالی لاہورکے زندہ دل عوام نے تبدیلی اور تعمیروترقی کیلئے پرویز ملک کے حق میں فیصلہ دے دیا ،اب صرف 10مارچ کی رات سرکاری نتیجے کا اعلان ہوناباقی ہے۔کچھ لوگ صرف گرگٹ کی رنگ بدل سکتے وہ عوام کومحرومیوں کے سوا کچھ نہیں دے سکتے۔محمد پرویز ملک کی سیاسی جدوجہد اورسماجی خدمات کے اعتراف میں عوام انہیں ووٹ دیں ۔مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پرویز ملک کی کامیابی سے این اے123کانقشہ بدل جائے گا۔شاد باغ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ حافظ سلمان بٹ نے آج تک مسلم لیگ (ن) کی حمایت کے بغیر کوئی الیکشن نہیں جیتا۔اگرمسلم لیگ (ن) ان کی حمایت نہ کرتی تووہ میاں اظہر کے مقابلے میں بری طرح ہارجاتے ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کااپناکوئی ووٹ بینک اورکوئی نظریہ نہیں ، جماعت اسلامی والے ایک طرف تو پیپلزپارٹی کی حکومت کوشدید تنقید کانشانہ بناتے ہیں اوردوسری طرف پیپلزپارٹی کے حامیوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔جماعت اسلامی کے قول وفعل کاتضاد دیکھتے ہوئے حافظ سلمان بٹ کی شکست یقینی ہے ۔انہوں نے کہا کہ 10مارچ والے دن این اے123میں ہرطرف شیر دھاڑیں گے،شیروں کی دھاڑ سے ٹی وی ٹوٹ جائے گا،ٹیلیفون کی گھنٹی بندہوجائے گی اورسائیکل کے پہیوں سے کرپشن کی ہوا نکل جائے گی ۔