لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-24] میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کا ریکارڈ پوری دنیا کے سامنے شیشے کی طرح شفّاف اور واضح ہے میاں جاوید اقبال
پاکستان مسلم لیگ (ن) جاپان کے مرکزی سیکرٹری مالیات میاں جاویداقبال نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ آج پیپلز پارٹی جاپان کے عہدیداران کی طرف سے دئیے گئے بیان کو پڑھ کر میں دوبارہ اپنے قابل قدر بھائیوں کو یاد دہانی کرانا ضروری سمجھتاہوں کہ ستمبر ۹۰۰۲ میں میں نے اپنے ایک کالم میں بڑی تفصیل کے ساتھ اپنے قابل قدر دوست سیف اللہ سیفی کی تحریر کے حوالے سے بیان کیا تھا اور میں سمجھ رہا تھا کہ آپ لوگوں کو حقیقت سمجھ آ گئی ہوگی لیکن ۔۔۔ آج کے دور میں ہر شخص باشعور ہے اور”تنقید برائے تنقید “ کو بھی سمجھتاہے ۔آج تنقید برائے تصحیح کی ضرورت ہے ۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف کی سیاسی،کاروباری اوریہاں تک کہ ان کی اپنی ذندگی کا پورا ریکارڈ ناصرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کے سامنے شیشے کی طرح شفّاف اور واضح ہے ۔حلال کی کھانے والا چاہے پاکستان میں ہو یا پاکستان سے باہر وہ حلال ذریعے سے کمانے کی کوشش کرتا ہے۔ اگر میاں صاحبان کسی کرپشن میں ملوث ہیں توآج پاکستان میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے اور حکومت میں رہتے ہوئے پوری طاقت رکھتے ہوئے پیپلز پارٹی میاں صاحبان کے خلاف شواہد اکھٹے نہیں کر سکی تو پھر یہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولا ثبوت ہے اور اگر حکومت کے پاس میا ں صاحبان کے خلاف شواہد موجود ہیں تو عوام ،عدالتوں اور میڈیا کے سامنے لائیںاو ر اگر حکومت کے پاس شواہد نہیں ہیں تو اس طرح کے جھوٹے پراپیگنڈہ سے عوام کو بے وقوف نہیں بنایا جا سکتا۔ این ۔آر۔ او کا فیصلہ عوام کے سامنے آنے سے پہلے بھی پیپلز پارٹی نے میاں صاحبان پر بے بنیاد الزامات لگائے تھے لیکن این۔آر۔او کا فیصلہ آنے کے بعد پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ اس میں میاں نواز شریف تو کیا ان کا ایک ادنہ ورکر بھی اس لسٹ میں شامل نہیں تھا ۔ آج ہمارے ملک پاکستان کو سلجھی سیاست کی ضرورت ہے ۔آخر میں میاں جاویداقبال نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہاں جاپان میں ہماری چھوٹی سی کمیونٹی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہم سب کو اس بات کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ ہم تمام کمیونٹی کو مثبت انداز میں ساتھ لے کر چلیں۔اس طرح کے منفی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے۔کیونکہ یہ معاملات پاکستان میں پارٹی لیڈران تک چھوڑ دینے چاہیں۔