لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-17] این اے123، خواتین کی ویلفیئر کیلئے دوررس اقدامات اٹھائیں گے ۔ شائستہ پرویز
لاہور۔ پاکستان مسلم لیگ ن شعبہ خواتین پنجاب کی سینئر نائب صدر شائستہ پرویز اورنائب صدرزیب جعفر ایم پی اے نے کہا ہے کہ این اے123کی خواتین کی ویلفیئر کیلئے دوررس اقدامات اٹھائیں گے۔ خواتین کے بنیادی مسائل کاحل تلاش کرلیا ہے ،الیکشن کے بعد اس پرکام شروع ہوجائے گا ۔ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ہنرمند خواتین کوباعزت روزگار کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے ۔قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان کیلئے خواتین کی قربانیوں کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔این اے123میں طالبات کیلئے مزید نئے تعلیمی اداروں کاقیام عمل میں لایاجائے گا۔ محمد پرویز ملک کامیاب ہونے کے بعد این اے123سے تعلق رکھنے والی خواتین کامعیارزندگی بلند کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائیں گے۔وہ شمالی لاہور میں خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کررہی تھیں ۔شائستہ پرویز اورزیب جعفرنے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی خواتین کونظرانداز نہیں کیا ،خادم پنجاب میاں شہبازشریف مظلوم خواتین کی دادرسی اورباصلاحیت خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔این اے 123کی گلیوں سے گندگی کاصفایااورہرگھر میں سوئی گیس کی فراہمی مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار پرویز ملک کامشن ہے ۔انہوں نے کہا کہ عہدحاضر میں خواتین کونظرانداز اوران کے بنیادی حقوق پامال کرکے کوئی ملک ترقی کی شاہراہ پرگامزن نہیں ہوسکتا۔این اے123کولاہور کامثالی حلقہ بنانے کیلئے خواتین "شیر"کے نشان پر مہر لگائیں۔