لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-09] عوام ڈاکٹر عافیہ کی آبرومندانہ رہائی اور وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ جعفر اقبال
لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ عوام ڈاکٹر عافیہ کی آبرومندانہ رہائی اور وطن واپسی کے منتظر ہیں۔ڈاکٹر عافیہ کوملنے والی غیرقانونی سزا کے ایشوپردنیابھر میں امریکہ کے نظام عدل پرانگلیاں اٹھائی جارہی ہیں۔کیا حکمرانوں کے نزدیک عام پاکستانیوں کے انسانی حقوق کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ڈاکٹر عافیہ کے معاملے میں وفاقی حکومت کی مجرمانہ چشم پوشی اوربزدلانہ خاموشی نے غیرتمند پاکستانیوںکوشدید مایوس کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزید کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کو امریکہ کے حوالے کرنے والے قومی مجرم ہیں ،ان کوبھی بے نقاب کیا جائے ۔اگر حکمران قوم کی ماﺅں بیٹیوں اورقومی حمیت کی حفاظت نہیں کرسکتے توانہیں اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیںہے ۔انہوں نے کہا کہ جوحکمران بیرون ملک قید ایک بیگناہ خاتون کوانصاف کی فراہمی میں ناکام رہے وہ سترہ کروڑ عوام کوکیاانصاف دیں گے ۔ڈاکٹر عافیہ تنہا نہیں ،چاروں صوبوںکے عوام اپنی بہن کے ساتھ ہیں اوران کی رہائی کیلئے ہرفورم پرآواز اٹھائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان نے پارلیمنٹ میں ڈاکٹر عافیہ کے ساتھ ہوئی ناانصافی کیخلاف آوازبلند کرکے اپنا قومی فرض اداکیا۔ارباب اقتدار کی بے حسی اوربے بسی پرمسلم لیگ (ن)خاموش نہیںرہے گی ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ڈاکٹر عافیہ کورہاکرائے یاپھر مستعفی ہوجائے۔