لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-06] کراچی میں بدامنی کی آگ بجھانے کیلئے سیاستدان متحد ہوجائیں۔ جعفر اقبال
لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنمااورسابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی چودھری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ کراچی میں بدامنی کی آگ بجھانے کیلئے سیاستدان متحد ہوجائیں۔بیگناہوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے شرپسندعناصرکے ساتھ کسی قسم کی کوئی رعایت نہ کی جائے۔ٹارگٹ کلنگ کے بعد کراچی میں ایک ساتھ دوبم دھماکے پاکستان کی کمزورمعیشت کیلئے ایک بڑا دھچکا ہیں۔کراچی کی صورتحال پرچاروں صوبوں کے عوام انتہائی رنجیدہ ہیں۔سندھ حکومت سیاسی مصلحتوں کوبالائے طاق رکھتے ہوئے سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کرے،یہ اقتدار یاسیاسی اتحادنہیں ملک بچانے کا وقت ہے ۔اپنے ایک بیان میں چودھری جعفر اقبال نے مزیدکہا کہ کراچی میں امن کی بحالی تک قومی معیشت کی مضبوطی کاخواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کاسراغ لگائے اورانہیں دیدہ عبرت بنائے بغیر پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ماحول سازگار نہیں بنایاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)میاں نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کوامن وآشتی کاگہوارہ بنانے کیلئے اسمبلیوں کے اندراورباہراپنا تعمیری کرداراداکرتی رہے گی ۔فوجی آمر نے محض اپنا غیرآئینی اقتدار بچانے کیلئے راتوں رات ملک وقوم کوپرائی دشمنی کی آگ میں جھونک دیا تھا،اس آگ کوبجھانے کیلئے پرویز مشرف دور کی متنازعہ پالیسیاں تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک ون مین شوکامتحمل نہیں ہوسکتا ،ملک میںامن واستحکام کاراستہ منتخب پارلیمنٹ کی سپرمیسی سے ہوکرجاتا ہے۔