لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-02-06] ہماری قیادت وعدوں کی اہمیت اوران کے تقدس سے آگاہ ہے۔ پرویز ملک
لاہور۔ این اے123سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار اور وزیراعلیٰ پنجاب کے سینئر سیاسی معاون محمد پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہماری قیادت وعدوں کی اہمیت اوران کے تقدس سے آگاہ ہے۔اقتدار میں آنے کے بعد وعدوں سے انحراف کرنے اوران کامذاق اڑانے والے عوام کے دوست نہیں ہوسکتے ۔ اگر خلوص نیت سے کا م کیا جائے توسیاست بھی عوام کی خدمت کاایک بہترین ذریعہ ہے۔ملک وقوم کیلئے مسلم لیگ (ن) کی خدمات کوفراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اللہ تعالیٰ نے چاہاتو کامیاب ہونے کے بعد این اے123کی تعمیر وترقی کیلئے ایک گرینڈ پیکیج منظو ر کراﺅں گا۔وہ این اے123میں مختلف مقامات پرعوامی اجتماعات سے خطاب کررہے تھے ۔محمد پرویز ملک نے مزید کہا کہ خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے دوبرس میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کاجال بچھادیا۔قاف لیگ کے دور میں اہلیان لاہور کوسیاسی تعصب کانشانہ بنایاگیا ،میاں شہبازشریف نے عوام کااحساس محرومی دورکرنے کیلئے دوررس اقدامات اٹھائے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میںجولوگ مسلم لیگ (ن) کی حمایت سے انتخابات میں کامیاب ہوتے رہے وہ اپنے بل پر نہیں جیت سکتے ۔اہلیان این اے123 صرف میاں نوازشریف کے سپاہی کوووٹ دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اوراین اے123کے ووٹرز کے درمیان اعتماد کابڑاپرانااور گہرارشتہ ہے جوجھوٹ بول کرتوڑا نہیں جاسکتا۔میاں نوازشریف ہمیشہ اپنے ارکان اسمبلی کو پاکستان سے پیاراور عوام کی خدمت کرنے کی تاکید کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی کامیابی سے این اے123کانقشہ بدل جائے گا۔