لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-01-31] مہر جہانگیر احمد کو ہن آٹسگی میں ریسٹورینٹ کھولنے پر مبارک باد ۔شیخ قیصر محمود سیکرٹری جنرل بین الاقوامی امورپاکستان مسلم لیگ(ن)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن)جاپان
پاکستان مسلم لیگ(ن)کے بین الاقوامی امور کے سیکرٹری جنرل اور جاپا ن کے صدر شیخ قیصر محمود نے آج ٹیلی فون پرمہرجہانگیرسے بات کرتے ہوئے ان کوجاپان کے کاناگاواپریفیکچر کے شہر ہن آٹسگی میں پاکستانی ریسٹورینٹ کھولنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی ان کے کاروبار میں برکت ڈالے اور انہیں دن دگنی اور رات چوگنی ترقی دے۔شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ ہمیں جاپان میں رہتے ہوئے یہاں کے قانون کی پابندی کرتے ہوئے ایک اچھاپاکستانی ہونے کی حیثیت سے اپنے ملک پاکستان کے امیج کوبہترکرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنے عمل سے ثابت کرنا ہے کہ ہم پاکستانی ایک باعزت اور غیورقوم ہیں۔ہم سب پاکستانی جو یہاں جاپان میں چاہے کسی بھی کاروبار سے منسلک ہیں چاہے وہ ریسٹورینٹ ہویا کاربزنس ہو ہمیں اپنے طریقہ کار سے ،اپنے اخلاق سے ایک اچھی قوم ایک اچھا پاکستانی ہونے کا ثبوت دیناہے تاکہ پوری دنیا یہ جان سکے کہ ہر پاکستانی ایک ذمے دار انسان اور سچا مسلمان ہے۔