لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-01-14] لاہور ،مانسہرہ اورپنڈی سے ضمنی الیکشن مسلم لیگ ن جیت جائے گی۔ شیخ قیصرمحمود
لاہور ۔ پاکستا ن مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ لاہور ،مانسہرہ اورراولپنڈی سے ضمنی الیکشن مسلم لیگ (ن)جیت جائے گی۔قاف لیگ کی اعلانیہ اور پیپلزپارٹی کی خاموش حمایت بھی شیخ رشید کوشکست فاش سے نہیں بچاسکتی۔شیخ رشید کیلئے شہید بینظیر بھٹو کااظہار ناپسندیدگی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔مسلم لیگ کے نظریاتی متوالے اورپیپلزپارٹی کے سچے جیالے شیخ رشید کوووٹ دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ۔ عوام دوست اقدامات اوربہترین خدمات کی بنیاد پر ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے ۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصرمحمود نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) واحد جماعت ہے جس نے اپنے ہاں احتساب کانظام متعارف کرایاجبکہ ایوان صدر اپنے این آراوزدہ وفاقی وزراءکیخلاف کاروائی کرنے کیلئے تیار نہیں۔مسلم لیگ (ن) نے ہردورمیںکرپشن کیخلاف آپریشن کلین اپ کیا ،این آراوزدہ وفاقی وزراءکامستعفی ہونے سے انکار ایوان صدر کے آشیرباد کانتیجہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار کے ایوانوں سے کرپشن کانام ونشان مٹائے بغیر جمہوریت اورمعیشت مضبوط نہیں ہوگی ۔ملک میں مہنگائی کاسونامی کرپشن کانتیجہ ہے ،حکومت نے عوام کوزندہ درگور کردیا ۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں عوام کی شراکت اورمیثاق جمہوریت سمیت وعدوں کی پاسداری تک ملک وقوم کودرپیش بحران ختم نہیںہوں گے۔