لاہور: پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں نواز شریف نے
[2010-01-05] حکمرانوں کے ہوش سے عاری بیانات جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔ شیخ قیصرمحمود
لاہور ۔ پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے ہوش سے عاری بیانات جمہوریت کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں،یہ جوش نہیں ہوش سے کام کرنے کاوقت ہے۔لگتا ہے وہ اپنے اقتدار سے بیزارہو گئے ہیں۔حکمران "آبیل مجھے مار"کے محاورے پرکیوں عمل پیرا ہیں۔حکومت ہراس اقدام سے گریز کرے جس سے ادارو ںکے درمیان تصادم کاامکان پیدا اورجمہوریت کمزورہو۔جمہوریت اورمعیشت کی مضبوطی کیلئے حکمرانوں کو اپنے قول وفعل کاتضاد دورکرناہوگا۔حکمران کیوں حکومت اور اداروں کے درمیان خلیج کا تاثر دے رہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزیدکہا کہ میاں نوازشریف کی وطن واپسی ،پرویزمشرف کی رخصتی اورمعزول ججوں کی بحالی عوام کی جہدمسلسل اورقربانیوںکانتیجہ ہے ۔اگرفوجی آمر پرویز مشرف کے اختیار میں ہوتاتووہ کسی قیمت پر میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف کو وطن واپس آنے اورانتخابات میں شریک نہ ہونے دیتا۔انہوں نے کہا کہ جولوگ فوجی آمر پرویز مشرف کی بغاوت پرتالیاں بجاتے اورمٹھائیاں بانٹتے رہے وہ اس کی رخصتی کاکریڈٹ نہیںلے سکتے۔پرویز مشرف کے دورآمریت میں سب سے زیادہ مسلم لیگ (ن) کوسیاسی انتقام کانشانہ بنایاگیا،اس کے باوجود ہمارے قائدین اور ورکرز فوجی آمرسے مرعوب نہیں ہوئے ۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین اورکارکنان نے ملک میں بحالی جمہوریت کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں ،ہم کسی صورت جمہوریت کوکمزور یابلڈوز نہیں ہونے دیں گے۔